جولائی کے دوران تولیے کی برآمدات میں 16.20 فیصد کمی

منگل 20 ستمبر 2016 14:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 ستمبر۔2016ء) رواں مالی سال 2016-17ء کے پہلے ماہ جولائی کے دوران تولیے کی ملکی برآمدات میں 16.20 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2016ء کے دوران تولیے کی برآمدات 56.245 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ جولائی 2015ء کے دوران تولیے کی برآمدات سے 67.119 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے ابتدائی ماہ کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران تولیے کی قومی برآمدات میں 10.874 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق وزن کے لحاظ سے تولیے کی برآمدات میں 23.43 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور جولائی 2016ء کے دوران 12 ہزار 144 میٹرک ٹن تولیے برآمد کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :