ٹی ڈی اے پی رواں سال مختلف ممالک میں 146 تجارتی نمائشوں میں شرکت کرے گی

منگل 20 ستمبر 2016 14:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 ستمبر۔2016ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) رواں سال دنیا کے مختلف ممالک میں 146 تجارتی نمائشوں میں شرکت کرے گی۔ جبکہ عالمی تجارتی نمائشوں میں شرکت کے لئے خواتین کے کاروباری اداروں کو ترجیح دی جائے گی۔

(جاری ہے)

100 سے زائد پاکستانی تجارتی وفود پہلے ہی دنیا کے مختلف مملک کا دورہ کرچکے ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کے چیئرمین ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں منعقد ہونے والے تجارتی میلوں میں شرکت سے پاکستانی مصنوعات کی عالمی خریداروں کے سامنے نمائش کے ذریعے ملکی برآمدات کے فروغ کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں۔