شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی نئے نوٹوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

منگل 20 ستمبر 2016 14:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 ستمبر۔2016ء) شادیوں کا سیزن عروج پر ہے جہاں مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے وہاں پر نئے نوٹوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں 10 روپے والی کاپی 1300 روپے میں فروخت کی جارہی ہے اسی طرح 20 روپے والی کاپی کی قیمت 2100 سے 2150 تک جا پہنچی ہے اسی طرح 50 اور 100 روپے والی نئی کاپیوں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے دوسری طرف شادی بیاہ پر دولہا کیلئے بنائی جانیوالی نوٹوں کی مالا کی قیمت میں بھی 100 سے 200 روپے تک کا اضافہ دیکھا جارہا ہے اسی طرح دلہن کیلئے آرٹیفشل جیولری کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں عید سے قبل جو جیولری کا سیٹ 1500 سے 2000 روپے میں فروخت ہورہا تھا اب وہی سیٹ 3 سے 4 ہزار روپے میں بھی دستیاب نہیں ہے اسی طرح شیروانی اور کھسہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے دکانداروں کا کہنا ہے کہ شادی کے سیزن میں مانگ بڑھ جاتی ہے اور کاریگر بھی اپنے ریٹ بڑھا دیتے ہیں جس وجہ سے ہمیں مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنا پڑتی ہیں اسی طرح مہندی‘ چوڑیاں اور دیگر کاسمیٹکس کے سامان میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :