شیر گڑھ،لبیک یارسول اللہﷺ کانفرنس کل ہوگی ‘الحاج عبدالجبار بھٹی

منگل 20 ستمبر 2016 13:49

شیر گڑھ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 ستمبر۔2016ء) لبیک یارسول اللہﷺ کانفرنس کل ( بدھ ) 21 ستمبر کو ہوگی ۔جماعت اہل سنت کے ضلعی نائب صدر اوکاڑہ الحاج عبدالجبار بھٹی نے سردار محمد نواز بھٹی،قاری محمد امین قادری ،پیر محمد صفدر سیفی،محمد عرفان نقشبندی ،قاری محمد شریف فریدی،ہدایت اللہ قادری ،حافظ صابر علی فریدی ،محمد وقاص رضاقادری ، حافظ صداقت علی،سجاد خان کے ہمراہ پرہجوم پریس بریفنگ میں کہا کہ 21 ستمبر بروز بدھ بعد از نماز عشاء مرکزی جامعہ مسجد صدر بازار رینالہ خورد میں”میرا سب کچھ یارسول اللہ ﷺ کانفرنس“منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

تحریک لبیک یارسول اللہ، جماعت اہل سنت ،پی ایس ٹی ، جے یو پی ،دعوت اسلامی ،ادارہ صراط مستقیم ، اے ٹی آئی ،سمیت سنی تنظیموں کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس سے پیر مفتی محمد غفران محمود سیالوی آف راولپنڈی،علامہ سید سرور حسین شاہ محمدی سیفی آف بوریوالہ،سید خرم ریاض حسین آف لاہور ،خصوصی خطاب کریں گے یارسول اللہ ﷺ کا ورد کرنیوالا اس محفل پاک کا مہمان خاص ہوگا تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے الحاج عبدالجبار بھٹی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے اور آپس میں حق بات کی تلقین میں ہی دین و دنیا کا سکون چھپا ہوا ہے اس لئے اس محفل پاک میں ثواب کی نیت سے جوق در جوق شرکت کو یقینی بنارہے ہیں ۔