ین کے مقابلے میں ڈالر اور یورو کی شرح تبادلہ میں کمی

منگل 20 ستمبر 2016 13:01

ٹوکیو ۔ 20 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 ستمبر۔2016ء) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں منگل کو ین کے مقابلے میں ڈالر اور یورو کی شرح تبادلہ میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ بینک آف جاپان اور امریکی فیڈرل ریزرو کے اجلاس میں متوقع اہم فیصلوں کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیو تجارتی منڈی میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 101.88 ین فی ڈالر سے کم ہو کر 101.82 ین فی ڈالر اور یورو کی شرح تبادلہ 113.85 ین فی یورو سے کم ہو کر 113.77 ین فی یورو ہو گئی۔ ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ 1.1175 ڈالر فی یورو سے کم ہو کر 1.1173 ڈالر فی یورو رہی۔

متعلقہ عنوان :