گاؤں شیخان کیلئے 10ٹرانسفارمرزلگانے کی منظوری

منگل 20 ستمبر 2016 12:54

پشاور۔20ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری حاجی صفت الله نے بجلی کے پول لائن اور 50کے وی ٹرانسفارمر لگانے کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں نے پیسکوکیچیف سے دو گھنٹے ریلیف لیاہے جبکہ گاؤں شیخان میں مزید دس ٹرانسفارمر لگانے کی منظوری لی ہے اس کے علاوہ راہا این جی او کی طرف سے پریشر پمپ اور گلیاں اور نالیاں پختہ کرنے کے کام بھی جلد شروع ہونگے ،گیس کے پریشر کا مسئلہ جی ایم سوئی گیس کے ساتھ اٹھاؤنگا‘ ساراپشاور اور ٹاؤن چار پاکستان مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے کیونکہ ہم اعلانات پر یقین نہیں رکھتے ہم نے عملی کام کرکے دکھایاہے یہی وجہ ہے کہ ٹاؤن چار میں عوام نی ہم پر اعتماد کیاہے، ٹاؤن چار کی محرومی کے ازالہ کیلئے وزیراعظم سے خصوصی پیکج کیلئے درخواست کی ہے جو عنقریب منظور ہوگا، ٹاؤن چار کی تقدیر بدل جائیگی، عوام سمجھدار ہوگئے ہیں آئندہ الیکشن میں عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کرکے خیبرپختونخوا میں بھی حکومت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہوگی جلسہ سے شیخ شفیع الله اور محمدفیاض (ر) صوبیدار نے بھی خطاب کیا۔