مکئی کی اچھی پیداوار کیلئے فاسفورسی اور پو ٹا ش کا مربو ط انتظام انہتائی ضروری ہے، زرعی ما ہرین

منگل 20 ستمبر 2016 12:54

سلانوالی۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء)زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ گندم اور چاو ل کے بعد مکئی کی فصل غذائی اجنا س میں اہمیت کی حامل ہے ۔ ما ہرین کے مطا بق پاکستان میں مکئی کی 2فصلیں بہاریہ اور موسمی کا شت کی جا تی ہیں۔ یہ فصل اپنے کم دورا نیہ کا شت کی خاصیت کی وجہ سے دوسر ی فصلوں کے ہیر پھیر میں با آسانی استعما ل ہوسکتی ہے۔

پاکستا ن میں مکئی کی فصل کو انسانی خورا ک کے علاو ہ مال مویشیوں اور مرغیوں کی خوراک اورمختلف انڈسٹریوں میں بطور خام ما ل استعما ل کیا ہے، غذائی لحا ظ سے مکئی میں نشاستہ72 لحمیات 10فیصد تیل 4.8فیصدفائیبر5.8فیصد شوگر 3فیصد پائے جاتے ہیں پاکستان میں مکئی کی پیداوار میں کمی کی کافی وجوہات ہیں جن میں زمین میں نامیاتی ماد ہ کی کمی فاسفورسی اور پوٹا ش وا لی کھادوں کا نامناسب اور غیرمتوازن استعمال بھی شامل ہے جو کہ ہائیبرڈ مکئی کی اچھی پیداوار کے حصو ل میں بڑی رکاوٹ ہے۔

(جاری ہے)

کھادوں کی بر وقت غیر دستیا بی اور رو ز بر و ز بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کا شت کار فاسفور سی اور پو ٹا ش وا لی کھادوں کے متواز ن اور متناسب استعمال کو نظرانداز کردیتے ہیں اکثرکا شت کا ر حضرا ت فصلوں کی با قیات کو جلادیتے ہیں یا پھر ا س کا متباد ل استعمال کرتے ہیں فصلوں میں مختلف نامیاتی کھادوں کے استعما ل اورفصلوں کے ہیر پھیر پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے زمینوں کی پیداوار صلاحیت بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے ا سی لیے غیر نامیاتی استعما ل کر د ہ فاسفور س اور پو ٹا ش والی کھادوں کی افادیت کم ہور ہی ہے لحاظہ ہائیبرڈ مکئی اور ا س کی اچھی پیداوارحاصل کر نے کیلئے نامیاتی اور غیر نامیاتی کھادوں فاسفورسی اور پو ٹا ش کا مربو ط انتظام انہتائی ضروری ہے ۔