حویلی لکھا‘سینٹری انسپکٹر کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والا غریب ملازم انصاف کے لئے در بدر

منگل 20 ستمبر 2016 12:23

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 ستمبر۔2016ء) سینٹری انسپکٹر کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والا غریب ملازم انصاف کے لئے در بدر ،واقعہ کو کئی روز گزر جانے کے باوجود بلدیہ کے چند بااثر اہلکار مقدمے کے اندراج میں بڑی روکاوٹ،مجھے انصاف فراہم کیا جائے عرفان کی اعلیٰ حکام سے اپیل۔

(جاری ہے)

کچھ عرصہ قبل بلدیہ آفس میں تعینات نائب قاصد عرفان کو سنٹری انسپکٹر نے شدیدتشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اِس کاسر پھوڑ ڈالا تاہم واقعہ کو کئی روز گزر جانے کے باوجود بااثر اور سیاسی اثر ورسوخ کے حامل سنٹری انسپکٹر کے خلاف کسی قسم کی کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ اندران مقدمہ میں دفتر کے ہیڈ کلرک سمیت دیگر اہلکار مظلوم کا ساتھ دینے کی بجائے ظالم کے راگ الاپ رہے ہیں سنٹری انسپکٹر کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والے اہلکار عرفان نے کمشنر بابر حیات اور ڈی،سی،او سقراط امان رانا سے فوری اسے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :