Live Updates

کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 5 نانبائی گرفتار

منگل 20 ستمبر 2016 11:53

پشاور۔20ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 5 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا‘ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ریاض خان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرزعبدالنبی اور سید شاہ زیب نے کاروائی کرتے ہوئے خیبربازار‘ قصہ خوانی ‘کوہاٹ‘ سرکی‘آسیہ گیٹ‘ یکہ توت‘ گنج‘ٹیڈی‘لاہوری ‘سکندرپورہ‘ ہشت نگری ‘ کریم پورہ اور دیگر علاقوں میں 200سے زائدتندوروں کا معائنہ کیاجس میں سے صرف پانچ نانبائیوں کی روٹی کا وزن کم تھا‘ جس کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے پانچ نانبائیوں کو گرفتار کرلیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات