پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں 24 ستمبر سے شروع ہوں گی

روسی فوجیوں کا 200 رکنی دستہ 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا

منگل 20 ستمبر 2016 11:31

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 ستمبر۔2016ء) پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں 24 ستمبر سے شروع ہوں گی۔سینئر روسی سفارت کار کا کہنا ہے کہ مشترکہ فوجی مشقوں سے بھارت کو فکر مند نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کے لیئے روسی فوجیوں کا 200 رکنی دستہ 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا،دونوں ملکوں کے درمیان پہلی دفعہ مشترکہ فوجی مشقیں ہو رہی ہیں۔ماسکو میں پاکستانی سفیر قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کی فوجی مشقیں طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گی اور مشقوں سے متعلق بھارتی میڈیا کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔

متعلقہ عنوان :