ایک پراڈکٹ کی تیاری پر خصوصی توجہ کے ذریعے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے،شیخ دانش علی

منگل 20 ستمبر 2016 11:10

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء) مختلف پراڈکٹس کی بجائے کسی ایک پراڈکٹ کی تیاری پر خصوصی توجہ کے ذریعے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بیسٹ ایکسپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے گروپ ڈائریکٹر شیخ دانش علی نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائلز کی ملکی برآمدات میں کمی کے باوجود کمپنی کی برآمدات میں ہر سال 10 فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ یہ ہے کہ کمپنی مختلف پراڈکٹس کی بجائے صرف ایک پراڈکٹ کی تیاری اور برآمد پر فوکس کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کی سالانہ برآمدات 10 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکار برادری کو چاہیئے کہ وہ ایسی مصنوعات کی تیاری کیلئے سرمایہ کاری نہ کریں جن کے حوالے سے انہیں خصوصہ تجربہ اور مہارت نہ ہو بلکہ اپنی مہارتوں اور تجربات کے مطابق کوئی ایک پراڈکٹ تیار کر کے برآمد کریں جس سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیس جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :