تین ہفتوں تک دھوکے سے ائیر پورٹ لاوئج میں شاہانہ زندگی گزارنے والا جیل پہنچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 19 ستمبر 2016 23:40

تین ہفتوں تک دھوکے سے  ائیر پورٹ لاوئج میں شاہانہ زندگی گزارنے والا ..

ایک شخص کو تین ہفتے ائیر پورٹ لاونج میں گزارنے پر جیل بھیج دیا گیاہے۔وہ شخص سنگا پور ائیر پورٹ پر شاہانہ زندگی گزار رہا تھا۔
33سالہ ریجالی بنٹوٹ دھوکے سے لیپ ٹاپ پر بنائے گئے بورڈنگ پاس سے ایگزیکٹو لاونج میں 5 سٹار سہولیات حاصل کر رہا تھا۔ وہ شاہانہ ناشتہ، لنچ اور ڈنر کرتا ، بہترین لگژری باتھ رومز میں نہاتا اور اُن بہت سی سہولیات سے فائدہ اٹھاتا جو عام ہوٹلوں میں موجود نہیں ہوتیں۔

(جاری ہے)

ایسا نہیں تھا کہ اس کی کوئی فلائٹ چھوٹ گئی تھی۔ وہ انٹرنیٹ سے کیتھے پیسیفک اور سنگا پور ائیرلائنز کی تصاویر ڈاؤن لوڈ کرتا اور لیپ ٹاپ پر ان سے بورڈنگ پاس بنا لیتا۔ بورڈنگ پاس پر وہ جعلی فلائٹ نمبر اور کوئی بھی منزل مقصود لکھ دیتا۔ لیپ ٹاپ پر جعلی بورڈنگ پاس بنا کر وہ موبائل میں منتقل کر دیتا۔ اس نے 9 مختلف لاؤنج کےلیے 31 پاس بنائے۔
جلد ہی ائیر پورٹ کے سٹاف اس سے مشکوک ہو گیا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ جس پر اسے 2 ہفتے کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :