چین کے سب سے امیر ترین شخص کے بیٹے نے اپنے کتے کے لیے 8 عدد آئی فون 7 خرید لیے، کتے کے پاس آئی واچز بھی ہیں۔

Ameen Akbar امین اکبر پیر 19 ستمبر 2016 23:40

چین کے سب سے امیر ترین شخص کے بیٹے نے اپنے کتے کے لیے 8 عدد آئی فون 7 خرید ..

کوکو نامی کتا دنیا میں سب سے زیادہ پرتعیش زندگی گزارنے والا کتا ہوگا۔ پراپرٹی کے کام سے منسلک چین کے سب سے امیر ترین شخص وانگ جیالین ، جس کے اثاثوں کی مالیت30 ارب ڈالر ہے، کے اکلوتے بیٹے نے اپنے کتے ”کوکو“ کو 8عدد آئی فون 7 ہینڈ سیٹ بھی دئیے ہیں۔ کوکو کے 28 سالہ مالک وانگ سیکونگ کے ذاتی اثاثوں کی مالیت بھی 430 ملین پاؤنڈ ہے۔
چینی سوشل میڈیا پر اس خوش قسمت کتے کی تصاویر کافی وائرل ہیں۔

ایک تصویر میں کوکو 8 آئی فون 7 کے ساتھ موجود ہے ، جس میں سے ہر ایک کی مالیت 800پاؤنڈ ہے۔

(جاری ہے)

آئی فون 7 کے ساتھ کوکو کی تصاویر 16 ستمبر کو اپ لوڈ کی گئیں۔ یہ وہی دن تھا جب آئی فون 7 کی فروخت شروع ہوئی تھی۔
یہ پہلی بار نہیں جب کوکو نے عوام کو اپنی امارت سے متاثر کیا۔ اس سے پہلے مئی 2015 میں اسکی دو آئی واچز پہنے تصاویر بھی وائرل ہوئیں تھیں۔ وانگ نے مختلف مواقع پر نقد رقم کے ڈھیر اور سالگرہ پر قیمتی تحائف کے ساتھ بھی کوکو کی تصاویر شیئر کی تھیں۔سالگرہ میں اس نے ایک نہیں دو کیک کاٹے تھے۔ وانگ نے اس کی سپر کار پر اس کے نام کے بہت سے غبارے لگائے تھے۔کوکو کی سالگرہ کے موقع پر اس کے مالک نے ایک آن لائن شاپ بھی بنائی تھی، جس میں کتوں کے استعمال کی اشیاء فروخت کی جاتی ہیں۔

چین کے سب سے امیر ترین شخص کے بیٹے نے اپنے کتے کے لیے 8 عدد آئی فون 7 خرید ..

چین کے امیرترین شخص کے بیٹے کا کتا

متعلقہ عنوان :