مودی اسلام آباد میں سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگے

پیر 19 ستمبر 2016 23:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19ستمبر ۔2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہوگی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا سارک کانفرنس میں پاکستان نہ جانے کا فیصلہ ہو چکا ہے ٗفیصلے کا اعلان کانفرنس سے پہلے کیا جائے گا۔میڈیارپورٹ کے مطابق فیصلہ اڑی حملے سے ہفتوں پہلے کیا جاچکا ہے اور اب اڑی حملے کے بعد نریندر مودی کے پاکستان جانے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان اور بنگلا دیش کی جانب سے بھی سارک کانفرنس میں پاکستان نہ جانے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :