Live Updates

رائیونڈ مارچ ہر صورت ہوگا ٗ عمران خان اور شیخ رشید احمد کا اتفاق

پی ٹی آئی ڈٹ کر حکومتی غنڈہ گردی کا مقابلہ کرے گی ٗ ملاقات میں گفتگو

پیر 19 ستمبر 2016 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19ستمبر ۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے ایک ملاقات میں رائیونڈ مارچ ہر صورت میں کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔پیر کو شیخ رشید احمد نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس دوران دونوں رہنماؤں نے 30 ستمبر کو ہر صورت رائیونڈ مارچ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ڈٹ کر حکومتی غنڈہ گردی کا مقابلہ کرے گی رائے ونڈ مارچ ہر صورت کریں گے اور اس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ملاقات کے دوران شیخ رشید نے کہا حکومتی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں عمران خان کے کندھے سے کندھا ملا کر مارچ میں شرکت کروں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :