بھارت پڑوسی ممالک میں دہشتگردوں کو مدد فراہم کر رہا ہے ٗتہمینہ جنجوعہ
بھارت کی جانب پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت بان کو فراہم کئے فراہم کیے
پیر 19 ستمبر 2016 23:00
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19ستمبر ۔2016ء) اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت اپنے پڑوسی ممالک میں دہشت گردوں کو مدد فراہم کر رہا ہے اور ریاستی دہشت گردی کو تقویت دے رہا ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں خطاب کے دوران تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر کالے قوانین استعمال کیے جارہے ہیں، جن کے تحت بھارتی فورسز کو کشمیریوں کے قتل کا اختیار حاصل ہے، کشمیر میں تعینات 7 لاکھ سے زائد فوجی اہلکاروں نے خونریزی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
لاپتہ افراد کے حوالے سے ایشیائی فیڈریشن کے چیئر پرسن خرم پرویز کو بھارت سے جانے سے روکنے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ خرم پرویز کو انسانی حقوق کونسل میں خطاب سے اس لیے روکا گیا کیونکہ وہ کونسل کے ارکان کو کشمیر کے حقیقی حالات سے آگاہ کرنا چاہتے تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے نوم چومسکی سمیت 52 بین الاقوامی دانشوروں کے کھلے خط کا بھی حوالہ دیا، جس میں خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا گیا تھا کہ خرم پرویز کے خلاف ایکشن، کشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے جبر کی نشانی ہے۔
تہمینہ جنجوعہ نے کہاکہ بھار ت مسلسل بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی اور اپنے پڑوسی ممالک میں دہشت گردوں کو مدد فراہم کر رہا ہے، پاکستان نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو بھارت کی جانب سے بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردوں کی مدد کرکے پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت فراہم کیے، جن میں بھارتی خفیہ اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے طالبان سے تعلقات کے ثبوت بھی شامل تھے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال کے حوالے سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.