وزیر اعظم کی ہدایت پر مری میں قیمتی جنگلات پر گزشتہ کئی برس سے شہر بھر کا کوڑا کرکٹ پھینکے جانے کا سلسلہ بند

البائراک کمپنی مذکورہ مقام سے کوڑا کرکٹ مکمل ختم کریگی، خوبصورت پودے لگائے جائینگے

پیر 19 ستمبر 2016 22:49

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19ستمبر ۔2016ء ) کلڈنہ روڈ کے قیمتی جنگلات پر گزشتہ کئی رس سے شہر بھر کا کوڑا کرکٹ پھینکے جانے کا سلسلہ بند البائراک کمپنی مذکورہ مقام سے کوڑا کرکٹ مکمل ختم کریگی اور یہاں خوبصورت پودے لگائے جائینگے چند دن قبل وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی مری آمد کے موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر مری عارف اللہ خان کو ہدایت کی تھی کہ اس مقام پر کوڑا کرکٹ ڈالے جانے کے سلسلے کو فوری ختم کیا جائے اس عمل سے قیمتی اور نایاب درختوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے وہاں ماحول پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد اسسٹنٹ کمشنر مری کی ہدایت پر البائراک کمپنی نے ہنگامی بنیادوں پر پیر کے دن کلڈنہ کے جنگل سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کا آغاز کردیا ہے اور البائراک کمپنی کی گاڑیاں کوڑکرکٹ اٹھا رہی ہیں اور ایک ہفتے کے اندر اندر مذکورہ جگہ کو مکمل صاف کرکے مٹی ڈال کر محکمہ جنگلات مری کو پودے لگانے کی ہدایت کردی گئی ہے سیاحتی اور عوامی حلقوں نے اس اقدام پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے

متعلقہ عنوان :