این اے 162قومی اسمبلی کا ضمنی الیکشن ،نوجوان33ہزار 988نئے رجسٹرڈ ووٹرزکو ڈھونڈنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا

پیر 19 ستمبر 2016 22:49

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19ستمبر ۔2016ء) این اے 162قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں کل رجسٹرڈ ووٹ 3لاکھ 6ہزار 359سے بڑ ھ کر 3لاکھ 40ہزار 347ووٹ ہو جانے کے بعد 33ہزار 988ہوجانے کے سبب نئے رجسٹرڈ ووٹروں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن ڈھونڈنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ 33ہزار 988ووٹروں میں 17ہزار273خواتین نئی رجسٹر ڈ ووٹر ز تھیں 16ہزار 715مرد نوجوان نئے رجسٹرڈ ووٹر ز تھے جبکہ ووٹروں کی اتنی تعداد بڑھ جانے کے باوجود 293پولنگ اسٹیشن ہی رہے اور پولنگ بوتھ 816حسب سابق تھے ۔

(جاری ہے)

نئے ووٹروں نے ایک پولنگ اسٹیشن سے دوسرے پولنگ اسٹیشن اور دیہی علاقوں میں اکثریت کو پولنگ اسٹیشن ہی نہ مل سکے جس کی وجہ سے وہ ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم رہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے نئی انتخابی فہرستوں کو پولنگ سٹاف کو بیلٹ پیپرز اور دوسرے سامان کی ترسیل کے وقت فراہم کیں جس کی وجہ سے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے نئے ووٹرو ں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

متعلقہ عنوان :