حب ‘نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر میاں بیوی اور 3 سا لہ بچے کو سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا‘ مقدمہ درج

پیر 19 ستمبر 2016 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء ) حب سٹی میں گھر کے اندر گھس کر نا معلوم ملزمان نے میاں بیوی اور 3 سا لہ بچے کو سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا،جبکہ ایک سالہ بچہ محفوظ رہا ،تفصیلات کے مطابق پیر کوجب تھانے کی حدود سٹی ہوٹل کے قریب نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر 35سالہ عزیز اس کی بیوی 25سالہ علیشہ اور تین سالہ بچے کو سر پر گولی مار کر قتل کر دیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ضابطے کے کی کاروائی کے لئے سول اسپتال حب منتقل کر دیا پولیس کی واقعے کے پہلوں پر تفتیش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :