کراچی‘ پولیس کی کاروائی ‘ دہشت گرد، ٹارگٹ کلر سمیت11ملزمان گرفتار

دستی بم، اسلحہ ، گاڑی، منشیات اور لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا ہوا مال برآمد

پیر 19 ستمبر 2016 22:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء) لانڈھی ڈویژن پولیس کی کاروائی ، دہشت گرد، ٹارگٹ کلر سمیت11ملزمان گرفتار، دستی بم، اسلحہ ، گاڑی، منشیات اور لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا ہوا مال برآمد، تفصیلات کے مطابق پیر کو ایس ایس پی ضلع کورنگی نعمان صدیقی کے خصوصی ٹاسک پر ایس پی لانڈھی ڈویژن محمد عارف اسلم راؤ کی نگرانی میں ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا نواز گوندل ، چوکی انچارج بلال کالونی غلام رسول ارباب و پولیس پارٹی نے ٹاگیٹڈ آپریشن کرکے دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم محمد سلمان عرف پنجابی عرف بنا کو گرفتار کرکے 2ہینڈ گرنیڈ، ایک پستول اور متعدد کارتوس برآمد کرلئے، گرفتار ملزم نے تفتیش کے دوران20سے زائد سیاسی و مذہبی جماعتوں و تنظیموں کے و مخالفین کارکنان کو ٹارگٹ کرکے ہلاک اور کئی کو زخمی کرنے ، تاجروں سے بھتہ وصول کرنے کا انکشاف کیا ، گرفتار ملزم کا تعلق ایک مذہبی سیاسی جماعت سے ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ادھر لانڈھی ڈویژن پولیس نے مزید کاروائی میں ڈکیت گینگ کے 2ملزمان اور منشیات کے مقدمات میں بھی5ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی اور گن پوائنٹ پر چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد کرلی۔