کراچی،گلستان جوہرمیں پاک سر زمین پارٹی کے بینر جلا دیئے گئے ،ملزمان فرار

پیر 19 ستمبر 2016 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء ) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پاک سر زمین پارٹی کے بینر جلا دیئے گئے، موٹرسائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد نے فائرنگ بھی کی اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلستان جوہر میں پرفیوم چوک پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار 2 افراد نے پہلے پی ایس پی سے منسوب چوک جلایا۔ اس کے بعد پاک سرزمین پارٹی کے بینر جلا دیئے۔ پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے چوک پر یوم آزادی پر پرچم کشائی کی گئی تھی۔ موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :