سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر ایس ایچ او گلشن معمار کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

پیر 19 ستمبر 2016 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر ایس ایچ او گلشن معمار کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،پیر کو سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے30 سے ذائد شہریوں کی گمشدگی پر درخواست کی سماعت کی،درخواست گزار نے عدالت میں استدعا کی کے سید محمد زیدی اور بلال طارق گزشتہ ڈیڑھ سال سے لاپتہ ہیں اور عدالتی احکامات کے باوجد جے آئی ٹی نہیں بنائی جارہی ،جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کے شہری بازیاب نہ کرانے اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دیں گے،عدالت نیایس ایچ او گلشن معمار کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ،جبکہ ایس ایس پی کراچی غربی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :