سندھ ہائی کورٹ نے راؤ انوار کی ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے معطلی پر صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا

پیر 19 ستمبر 2016 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے راؤ انوار کی ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے معطلی پر صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے،پیر کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے راؤ انوار کی خواجہ اظہار الحسن کے گھر پر چھاپے اور ان کی گرفتاری پر اپنی معطلی کے خلاف درخواست کی سماعت کی،عدالت عالیہ کے روبرو راؤ انوار نے موقف اختیار کیا کہ خواججہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے لئیے ان کی جانب سے کی گئی کارروائی قانون کے مطابق تھی،انہوں نے خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھی آگاہ کردیا تھا اس لئے ان کی معطلی کا حکم غیر قانونی دے کر عہدے پر بحال کیاجائے ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :