(ن) لیگ کے جانثاروں نے گلوبٹ کے بھائی غنی بٹ عرف گالہ بٹ کو صحافیوں میں سے بدتمیز ی پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

پو لیس نے غنی بٹ کو پکڑ کر تھانے میں بند کر دیا‘ زعیم قادری نے گلو بٹ کے بھائی کو پہنچاننے سے انکار کرتے ہوئے اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا

پیر 19 ستمبر 2016 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے جانثاروں نے گلوبٹ کے بھائی غنی بٹ عرف گالہ بٹ کو صحافیوں میں سے بدتمیز ی پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ پو لیس نے غنی بٹ کو پکڑ کر تھانے میں بند کر دیا جبکہ پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری صحافیوں کو راضی کر نے کی کوشش میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوموار کے لاہور پریس کلب میں ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کی پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن کی جانثار فورس کے کارکن اور گلو بٹ کے بھائی غنی بٹ عرف دلا بٹ نے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی جس پر دونوں پارٹیوں میں جھگڑا شروع ہو گیا جسکے بعد صحافیوں نے شدید احتجاج کیا اور ایک صحافی نے زعیم قادری سے گلو بٹ کے بھائی غنی بٹ کی شکایت کی جس پر زعیم قادری نے صحافی برادری سے معافی مانگی لیکن معاملہ بگڑتا چلا گیا اور زعیم قادری نے گلو بٹ کے بھائی کو پہنچاننے سے انکار کرتے ہوئے اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیاجبکہ پریس کلب کے باہر مسلم لیگ (ن) کے جانثاروں نے گلوبٹ کے بھائی غنی بٹ عرف گالہ بٹ کو صحافیوں میں سے بدتمیز ی پر تشدد کا نشانہ بھی بنا ڈالا صحافیوں کی جانب سے احتجاج پر پولیس نے غنی بٹ کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :