امریکی وزیر خارجہ کا وزیراعظم سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات سے گریز ، وزیر اعظم نے معاملہ بھر پور انداز میں اٹھادیا ، نوازشریف کی گفتگو کا محور مسئلہ کشمیر اور وادی میں بھارتی جارحیت رہی

پیر 19 ستمبر 2016 22:36

امریکی وزیر خارجہ کا وزیراعظم سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات سے گریز ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرنے سے گریز ، وزیر اعظم نے معاملہ بھر پور انداز میں اٹھادیا ، وزیر اعظم کی گفتگو کا محور مسئلہ کشمیر اور وادی میں بھارتی جارحیت رہی ۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ملاقات کی جس میں جان کیری نے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرنے سے گریز کیا لیکن وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھر پور اندازکے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں اب تک بھارتی جارحیت اور خون ریزی سے 107کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

بھارتی فوج کی طرف سے کشمیر میں چھروں والی بندوقوں کا استعمال کیا جا رہا ہے جس میں سینکڑوں کشمیری اپنی بینائی کھو بیٹھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے وعدہ کیا تھا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے مابین مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردارادا کرے گا، اب امریکہ کو مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیر سے بھارتی جارحیت کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرنے میں دلچسپی لینی چاہیے ۔