ملیر کو مثالی ضلع بنانے کے لئے واٹربورڈ منتخب بلدیاتی نمائندوں سے بھر پور تعاون کرے گا ، ایم ڈی واٹر بورڈ

ضلع میں فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کے حل کے لئے منتخب شہری قیادت کے ساتھ مل باقاعدہ منصوبہ بندی کی جائیگی

پیر 19 ستمبر 2016 22:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19ستمبر ۔2016ء) ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے کہا ہے کہ ملیر کو مثالی ضلع بنانے کے لئے واٹربورڈ منتخب بلدیاتی نمائندوں سے بھر پور تعاون کرے گا ،ضلع میں فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کے حل کے لئے منتخب شہری قیادت کے ساتھ مل باقاعدہ منصوبہ بندی کی جائے گی شہریوں کی موثر خدمت کریں گے،ڈسٹرکٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا وہ رکن صوبائی اسمبلی غلام مرتضیٰ بلوچ ، چیئرمین ڈسٹرک میونسپل کارپوریشن ملیر جان محمد بلوچ ، پی پی کراچی کے کورآرڈینیٹر آغا سعید احمد ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی ، شاہجہان بلوچ ،پیپلز پارٹی ملیر کے آفس بیورو حاجی منظور کونسلر محمد یوسف بلوچ ،خوشحال پاکستان کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ابراہیم بلوچ کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے جبکہ اجلاس میں ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز فہیم اختر زیدی ، سپرنٹنڈنگ انجینئر ملیر امداد مگسی ، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنیئر دلاور بھی موجود تھے، ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ ضلع ملیر میں پانی کی فراہمی و نکاسی آب کے لئے واٹربورڈ منتخب بلدیاتی نمائندوں سے بھرپورتعاون کی باقاعدہ منصوبہ بندی کررہا ہے جلد ہی ملیر کے ضلعی میونسپل دفتر میں واٹر اور سیوریج کا عملہ تعینات کیا جائے گا ، واٹربورڈ کے ضلعی سپرنٹنڈنگ انجینئرزو ایگزیکٹو انجینئرز، اکاؤنٹنٹس سمیت دیگر عملے کے ساتھ ضلع کے دفتر میں بیٹھیں گے ،اس کے علاوہ واٹربورڈ کو کوشش ہوگی کہ سیورکلینگ وجیٹنگ مشینوں کے دو سیٹ بھی ہمہ وقت ضلع کے دفتر میں موجود رہیں جبکہ ہیلتھ ورکز کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں بلدیاتی نمائندوں کی زیر نگرانی فوری طور پر سیوریج کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے ان اقدامات سے شہر کے مختلف اضلاع کے رہائشیوں کے پانی و سیوریج سے متعلق مسائل فوری اور موثر انداز میں حل کئے جاسکیں گے ، اس موقع پر وفد کے شرکاء نے ایم ڈی واٹربورڈ سے علاقہ میں پانی کی کمی کی شکایت کی جس پر ایم ڈی واٹربورڈ نے انہیں بتایا کہ پپری پمپنگ اسٹیشن سے ملیر سعود آباد تک پانی کی نئی لائن ڈالی گئی ہے جس کا 98 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے، اس لائن کی تکمیل سے ملیر کے دور دراز علاقوں میں بھی پانی کی فراہمی بہتر ہوجائے گی انہوں نے بلدیاتی نمائندوں سے درخواست کی کہ وہ ان افسرا ن اور عملے کی روزانہ حاضری چیک کریں اور ان کی کارکردگی پر نظر رکھیں ، اس عمل سے عملے اور افسران کی کارکردگی میں نمایاں فرق آئے گا ،اور غیر حاضر رہنے کی شکایات ختم ہوجائیں گی ، ایم ڈی واٹربورڈ نے ضلع ملیر میں سیوریج کے بڑھتے مسائل کی شکایات کا سخت نوٹس لتے ہوئے سپرٹنڈنگ انجینئرامداد مگسی اوراسسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئردلاور کو ہدایت کی کہ وہ ان شکایات کا فوری خاتمہ کریں اور اگر اس میں مالی مشکلات سمیت دیگر امور حائل ہیں تو ان کی مکمل و تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے جلد ا ز جلد ایم ڈی سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں، ایم ڈی واٹربورڈ نے اجلاس کے شرکاء کی جانب سے مختلف پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لیا، انہوں نے صوبائی حکومت اور منتخب بلدیاتی نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ کے الیکٹرک کو واٹربورڈ کے واٹر و سیوریج کے پمپنگ اسٹیشنوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کا پابند بنانے کے لئے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :