کامونکے، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے نامعلوم چور خاکروب کی موٹر سائیکل چُرا کر فرار ہوگئے

پیر 19 ستمبر 2016 22:01

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19ستمبر ۔2016ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے نامعلوم چور خاکروب کی موٹر سائیکل چُرا کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتا یا گیاہے کہ گذشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تعینات خاکروب عابد مسیح ڈیوٹی پر آیا اور اپنی موٹر سائیکل GAM/3995ایمرجنسی وارڈ کے سامنے کھڑی کرکے کام کاج میں مصروف ہوگیا تو نامعلوم چور اسکی عدم موجودگی میں موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے۔صدر پولیس نے مصروفِ تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :