اوکاڑہ ، پول پر چڑھ کر بجلی درست کرنے والا لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق

پیر 19 ستمبر 2016 22:01

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19ستمبر ۔2016ء) صابری کالونی اوکاڑہ میں پول پر چڑھ کر بجلی درست کرنے والا واپڈا کا لائن مین کرنٹ لگنے سے پول سے گر کر جاں بحق تفصیلات کے مطابق واپڈا لائن مین محمد یسین ولد علی محمد سکنہ محبوب ٹاؤن اوکاڑہ اپنے ساتھی ملازمین کے ہمراہ صابری کالونی میں بجلی کی درستگی کے لیے گیا اور پول پر چڑھ کر بجلی درست کر رہا تھا کہ اچانک اسے کرنٹ لگا اور پول سے گر کر جاں بحق ہو گیا متوفی تین بیٹوں اور ایک بیٹی کا باپ تھا ایس ای واپڈا سرکل احمد فواد ، ایکسین چوہدری شاہد محمود ، واپڈا یونین کے چیرمین میاں التجاء وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹر کٹ ہسپتال پہنچ گئے ۔

متعلقہ عنوان :