اوکاڑہ ، بس نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے سمیت تین افراد کو کچل دیا ، دو جاں بحق

پیر 19 ستمبر 2016 22:01

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19ستمبر ۔2016ء) جی ٹی روڈ پر اوکاڑہ کینٹ کے قریب بس نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے سنیت تین افراد کو کچل دیا ماں بیٹا جاں بحق بیوی شدید زخمی تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے گاؤں 106/9-Lکے رہائشی مزمل حسین ولد فضل اپنی والدہ فرزانہ اور بیوی عنبرین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لیے براستہ جی ٹی روڈ اختر آباد اوکاڑہ جا رہا تھا موٹر سائیکل جب اوکاڑہ کینٹ کے قریب پہنچی تو ایرکنڈیشنڈ بس نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے کر کچل دیا حادثہ کے نتیجہ میں مزمل اور اس کی والدہ فرزانہ بی بی جاں بحق جبکہ بیوی عنبرین شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لیے ڈسٹر کٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :