اوڑی حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور حکام کی پاکستان کے خلاف زہر فشانی

واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں،بھارتی وزیرروی شنکر پرسادکاالزام

پیر 19 ستمبر 2016 21:27

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء ) اوڑی حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور حکام پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے باز نہ آئے ، بھارتی وزیرروی شنکر پرساد نے کہا یہاں تک دعویٰ کردیا کہ اڑی حملو ں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق روی شنکر پرساد نے کہا ہے کہ اڑی حملوں میں پاکستان ملوث ہے اور ہمارے پاس پاکستان کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔بھارتی وزیر نے کہا کہ ان حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات پہلے کی طرح نہیں رہ سکتے بلکہ مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :