بھارت ریاستی دہشت گردی کو تقویت دے رہا ہے ‘ بھارتی قو انین کے تحت سیکیورٹی فورسز کو کشمیریوں کے قتل عام کا اختیار حاصل ہے ،پاکستان نے بھارتی خفیہ اور سیکیورٹی ایجنسی کے طالبان سے تعلقات کے ثبوت فراہم کئے ہیں

جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب

پیر 19 ستمبر 2016 21:19

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء) جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کو تقویت دے رہا ہے ‘ بھارتی قو انین کے تحت سیکیورٹی فورسز کو کشمیریوں کے قتل عام کا اختیار حاصل ہے ، پاکستان نے بھارتی خفیہ اور سیکیورٹی ایجنسی کے طالبان سے تعلقات کے ثبوت فراہم کئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یہاں جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کررہی تھیں جس دوران انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلا ف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کو تقویت دے رہا ہے اور کشمیریوں پر کالے قوانین استعمال کر رہا ہے۔ بھارتی قوانین کے تحت سیکیورٹی فورسز کو کشمیریوں کے قتل کا اختیار حاصل ہے۔ 7 لاکھ سے زائد بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں خون ریزی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ بھارتی خفیہ اور سیکیورٹی ایجنسی کے طالبان سے تعلقات ہیں اور پاکستان نے اس کے ثبوت بھی فراہم کئے ہیں۔