وزیر اعظم کی نیوزی لینڈ کے ہم منصب سے ملاقات ، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

پیر 19 ستمبر 2016 20:58

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف سے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کی نے ملاقات کر کے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو نیو یارک میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ان کے نیوزی لینڈ کے ہم منصب نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارتی جارحیت سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران وزیراعظم نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر جارحیت کررہاہے ، عالمی برادری اس کو رکوانے کے لئے بھارت پر دباؤ دالے ۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے بھارت کی نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی مخالفت کی تھی اور پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کے معیار پر پورا اترتا ہے۔ اسے نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شامل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :