چین کایورپین پارلیمنٹ کے رہنماؤں کی دلائی لامہ کے ساتھ ملاقات پر سخت احتجاج

پیر 19 ستمبر 2016 20:55

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء) چین نے یورپین پارلیمنٹ کے رہنماؤں کی دلائی لامہ کے ساتھ ملاقات پر سخت احتجاج کیا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے پیر کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ یورپین رہنماؤں کی دلائی لامہ کیساتھ ملاقات یورپین یونین کی تبت کے حوالے سے چین کے موقف کی حمایت کے وعدے کی خلاف ورزی ہے ۔

(جاری ہے)

تبت کا معاملہ چین کے بنیادی مفادات کا حصہ ہیں چینی حکومت تبت کی علیحدگی کی سخت خلاف ہے ۔چین دلائی لامہ کی جانب سے کسی بھی ملک اور تنظیم کے دورے کی مخالفت کرتا ہے ۔چین دلائی لامہ کی کسی بھی ملک یا عالمی اداروں کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی بھی سخت مخالفت کرتا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یورپین پارلیمنٹ کے صدر مارٹن شولز اور پارلیمانی کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین الماربروک کے ساتھ ملاقات منظر عام پر آئی ۔

متعلقہ عنوان :