چین نے دنیا کی طاقت ورترین لفٹ تیار کرلی

پیر 19 ستمبر 2016 20:55

چین نے دنیا کی طاقت ورترین لفٹ تیار کرلی

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء) چین نے دنیا کی طاقت ورترین لفٹ تیار کرلی۔ لفٹ ناصرف بھاری بھرکم بحری جہاز کو اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ اس سے مسافت میں بھی کمی آئے گی، لفٹ کی وجہ سے تین گھنٹے کا سفر چالیس منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔تفصیلات کیمطابق چین کے ماہرین کا ایک اورانوکھا کارنامہ سامنے آگیا اورانہوں نے جدید مشینری سے آراستہ دنیا کی طاقتور ترین لفٹ تیارکرلی۔

(جاری ہے)

لفٹ کو دنیا کے سب سے بڑے تھری گورجز ڈیم پر نصب کیا گیا ہے۔لفٹ نے بحری جہازوں کے لیے آسانی پیدا کردی ہے۔ بحری جہازوں کو اس سے قبل ڈیم کو عبور کرنے میں تین گھنٹے لگتے تھے،لفٹ لگنے سے تین گھنٹے کا سفر چالیس منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔چینی ماہرین کے اچھوتے کارنامے نے دنیا بھر کے ماہرین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ ڈیم کا کام بھی نہیں رکے گااوربحری جہازوں کی آمدورفت بھی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :