چین میں طوفانوں کے باعث29افراد ہلاک، 15لاپتہ،6لاکھ 18ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل

پیر 19 ستمبر 2016 20:55

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء) چین میں ملاکاز اور میرانتی طوفانوں کے باعث29افراد ہلاک اور 15لاپتہ ہو گئے ۔ چینی وزارت عوامی امور کی جانب سے پیر کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاکاز اور میرانتی نے گزشتہ پانچ روز میں شنگھائی ،جیانگسو، جیجیانگ، فوجیان اور جیانگ شی کو متاثر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

طوفانوں کے باعث7300گھر تباہ ہوئے جبکہ61ہزار رہائش گاہوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جس کے باعث6لاکھ 18ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔ طوفانوں کے باعث مذکورہ صوبوں میں 1لاکھ68ہزار ہیکڑ پر موجود فصلیں تباہ ہو گئیں ۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق ان صوبوں میں اب تک براہ راست 15.48ارب یوآن کا معاشی نقصان ہوچکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :