جاپان بحیرہ جنوبی چین سے متعلق طے پانے والے اتفاق رائے کے خلاف موقف اختیار کرنے سے گریز کرے ،چین

پیر 19 ستمبر 2016 20:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء) چین نے جاپانی وزیر دفاع کی جانب سے بحیرہ جنوبی چین سے متعلق بیانات کو شدید کا نشانہ بناتے ہوئے زوردیا ہے کہ جاپان خطے میں موجود ممالک کے مابین طے پانے والے اتفاق رائے کے خلاف موقف اختیار کرنے سے گریز کرے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے پیر کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ جاپان نہ تو وقت کے رجحان کو دیکھ رہا ہے اور نہ ہی دیکھنا چاہتا ہے ۔

انہوں نے زوردیا کہ خطے میں موجود ممالک بحیرہ جنوبی چین کے معاملہ سے متعلق متوازی مذاکرات کی سوچ سے متفق ہیں ۔ان مذاکرات سے تنازعات کو متعلقہ فریقین کے مابین گفت وشنید سے پر امن طریقے سے حل کئے جانے کی بات کی گئی ہے اور چین اور آسیان ممالک بحیرہ جنوبی چین میں امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں ۔

(جاری ہے)

چین اور آسیان ممالک کے سربراہان کی ملاقاتوں کے مابین بحیرہ جنوبی چین سے متعلق اتفاق رائے طے پایا تھا ۔

چین علاقائی حدود اور میری ٹائم مفادات کا تحفظ کرنے کا مسمم عزم رکھتا ہے ۔واضح رہے کہ جاپانی وزیردفاع تومومی انادا نے جمعرات کو امریکہ میں بیان جاری کیا تھا کہ جاپان بحیرہ جنوبی چین میں امریکی نیوی گیشن کے آپریشن کی حمایت کرتا ہے اور ان پانیوں میں امریکہ کی سرگرمیوں میں اضافہ ہونا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :