بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے کیلئے نئی حکمت عملی پر غور

پیر 19 ستمبر 2016 19:54

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے کیلئے نئی حکمت عملی ..

دنئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19ستمبر ۔2016ء) گزشتہ روز 17 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے کیلئے نئی حکمت عملی پر غور ضرور شروع کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس ہوا ، جس میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر دفاع منوہر پاریکر، وزیر خزانہ ارون جیٹلی، بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ اور مودی کے مشیر برائے قومی سلامتی اجیت دوول نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران اڑی میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر اجیت دوول نے اجلاس کے شرکا کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور لائن آف کنٹرول کے حالات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران بھارت کی اعلیٰ ترین سیاسی و عسکری قیادت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے اور آئندہ اس قسم کے حملوں کو روکنے کیلئے اقدامات پر غور کیا۔دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک اجلاس کی سربراہی کی جس میں انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی، اس اجلاس میں بھارت کے اعلیٰ حکام نے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آّزادی کو دبانے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا۔

متعلقہ عنوان :