بھارتی فوج نے اڑی سیکٹر حملے کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
محمد علی پیر 19 ستمبر 2016 19:17
نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 ستمبر۔2016ء) بھارتی فوج نے اڑی سیکٹر حملے کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے کیمپ پر ہونے والے حملے کے بعد سے بھارت مسلسل پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے۔
(جاری ہے)
اب اس حوالے سے بھارتی فوج نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اڑی سیکٹر حملے کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
بھارتی فوج اپنی مرضی سے جہاں چاہے جس وقت چاہے اپنا بدلہ ضرور لے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے حملے میں 17 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ جبکہ یاد رہے کہ گزشتہ برس پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھی بھارت کی جانب سے ایسی ہی دھمکی دی گئی تھی اور پھر پاکستان میں چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملہ کیا گیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.