امریکہ،نیوجرسی میں بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکہ،جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

پیر 19 ستمبر 2016 18:45

نیوجرسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19ستمبر ۔2016ء) امریکہ کے شہر نیو جرسی میں ایک ٹرین سٹیشن کے قریب ملنے والے بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران وہ بم پھٹ گیا ہے تاہم اس واقعے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایک ربوٹ کی مدد سے بم کو ناکارہ بنا رہا تھے جب وہ پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ یہ ان پانچ بموں میں سے ایک ہے جو کہ ایک بستے میں سٹیشن کے قریب ملے تھے۔حکام نے بتایا کہ یہ ایک کنٹرولڈ ڈیٹونیشن یعنی جان بوچھ کر بم کو ایک محتاط انداز میں تباہ کرنے کی کارروائی نہیں تھی اور یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ربوٹ نے ایک تار کاٹی تھی۔یاد رہے کہ گذشتہ اختتامِ ہفتہ پر نیویارک اور نیوجرسی میں تین دھماکے کیے گئے۔ نیویارک شہر کے علاقے قلسی میں ہونے والے دھماکے میں 29 افراد زخمی ہوئے تھے تاہم اب تک تمام کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :