براہمداغ بگٹی کا بھارت میں سیاسی پناہ لینے کا فیصلہ

جنیوا میں پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلایا، مشاورت کے بعد 18 یا 19 ستمبر بھارتی میں سیاسی پناہ کیلئے جنیوا میں درخواست دیں گے

پیر 19 ستمبر 2016 18:42

براہمداغ بگٹی کا بھارت میں سیاسی پناہ لینے کا فیصلہ

جنیوا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19ستمبر ۔2016ء ) خودساختہ جلاوطنی کاٹنے والے کالعدم بلوچ ری پبلکن پارٹی کے سربراہ برہمداغ بگٹی نے بھارت میں سیاسی پناہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ براہمداغ بگٹی نے بھارت میں سیاسی پناہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ جلد ہی باضابطہ طور پر د رخواست دیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کالعدم بلوچ ری پبلکن پارٹی کے اندر معتبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے اصولی طور پر براہمداغ بگٹی اور ان کے قریبی ساتھیوں کو بھارتی شہریت دینے کافیصلہ کیا ہے تاکہ وہ دنیا بھر میں آزادانہ طور پر سفر کر سکیں۔

بالکل اسی طرح جس طرح دلائی لامہ بھارتی پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر میں سفر کرتے تھے اور چین کے خلاف تحریک چلاتے تھے۔ میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ براہمداغ بگٹی نے جنیوا میں اپنی پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے جس میں مشاورت کے بعد 18 یا 19 ستمبر بھارتی میں سیاسی پناہ کیلئے جنیوا میں درخواست دیں گے۔

متعلقہ عنوان :