سپین میں 7 منزلہ رہائشی عمارت میں دھماکہ، ایک ہلاک 14 زخمی

پیر 19 ستمبر 2016 18:39

بارسلونا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19ستمبر ۔2016ء ) سپین کے شہر بارسلونا کے قریب ساحلی تفریح گاہ میں فلیٹس کے بلاک میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے کے بعد عمارت کو خالی کرا لیا گیا، پرسیمیادی مار میں اس رہائشی عمارت میں دھماکے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

بارسلونا کی ایمرجنسی سروسز کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ دھماکہ سے 15 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک بعدازاں دم توڑ گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ مقامی میڈیا پر دکھائی گئی تصاویر میں سات منزلہ عمارت کو آگ نے لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ عمارت کو خالی کروالیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :