چین اور روس مل کر عالمی امن اور علاقائی استحکام کا تحفظ کریں گے

دونوں ممالک کی بحری افواج کی مشترکہ مشق کامیاب رہی ہے،مطلوبہ مقصد حاصل کرلیا گیا ہے مشترکہ سمندری 2016بحری مشق کی اختتامی تقریب سے چین اور روس کی بحریہ کے نائب کمانڈروں کا خطاب

پیر 19 ستمبر 2016 17:56

ژان جیانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء ) چین اور روس کی بحری افواج نے پیر کو جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے ساحل سے پرے پانیوں میں اپنی مشترکہ فوجی مشق مکمل کرلی،مشق کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی بحریہ کے نائب کمانڈر وانگ ہائی نے مشق کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ مطلوبہ مقصد حاصل کرلیا گیا ہے،یہ مشق`13ستمبر سے 19ستمبر تک جاری رہی،وانگ نے کہاکہ اس مشق نے اصل حربی صلاحیتوں انفارمیشنائزیشن اور دونوں ممالک کی بحریہ کو معیاری بنانے میں بہتری لائی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ وہ عملی تعاون کو توسیع دیں گے اور کمیونیکیشن کو فروغ دیں گے۔

(جاری ہے)

روسی بحریہ کے نائب کمانڈر الیگزینڈر فیڈو ٹینکوف نے کہا کہ دونوں ممالک کی بحریہ نے تھریٹیکل اور پریکٹیکل تجربے کا تبادلہ کیا اور پوری مشق کے دوران ٹھوس اشتراک عمل میں ملوث رہیں،فیڈو ٹینکوف نے کہاکہ طرفین آپس میں قریبی بحری تعاون کے مراسم کو برقرار رکھیں گے،نئے چیلنجز اورخطرات سے نمٹیں گے اور عالمی امن اور علاقائی استحکام کا مل کر تحفظ کریں گے’’مشترکہ سمندر2016‘‘ مشق میں سطح آب کے جہازوں،آبدوزوں،فکسڈونگ طیاروں،ہیلی کاپٹروں،میرینز اور جدید بکتر بند ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :