افغان صدرکی اڑی میں17بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت

بھارت اورافغانستان دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں کو تیزکریں۔اشرف غنی کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 ستمبر 2016 17:34

افغان صدرکی اڑی میں17بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت

کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19ستمبر2016ء) :افغان صدر اشرف غنی نے اڑی میں 17بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف نے غنی نے اپنے بیان میں اڑی میں 17بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں کو تیز کریں۔