نیوجرسی دھماکہ:نیویارک پولیس کامشتبہ افغان باشندے احمد خان راہمی کی گرفتاری کیلئےسرچ آپریشن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 ستمبر 2016 17:18

نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19ستمبر2016ء) :چیلسی بم دھماکے کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے نیویارک پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیاہے،پولیس کی طرف سے مشتبہ افغان باشندے احمد خان راہمی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق دھماکے میں‌28 سالہ افغان باشندہ احمد خان راہمی ملوث ہے۔جس کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ واضح رہے امریکی ریاست نیو جرسی کے ریلوے اسٹیشن پرایک مشکوک پیکٹ کی تلاش کے دوران دھماکہ ہوگیاتھا۔ دھماکے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :