امریکی حکام نے نیو جرسی میں ٹرین سٹیشن پر بم نما آلہ ملنے کی تحقیقات شروع کردیں

پیر 19 ستمبر 2016 16:42

واشنگٹن ۔ 19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 ستمبر۔2016ء) امریکی حکام نے ریاست نیو جرسی میں ایک ٹرین سٹیشن پر دھماکہ خیز مواد سے بھرے مشکوک بم نما آلہ ملنے کی تحقیقات شروع کردیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق الزبتھ نامی شہر کے میئر کرسچیئن بولویج نے بتایا کہ مقامی پولیس کو دو افراد نے ایک پائپ نما آلہ سے باہرنکلی تاروں کے بارے میں اطلاع دی جس پر یونین برائے کاؤنٹی کے بم سکواڈ کو طلب کیا گیا ٹرین سٹیشن کے قریب کوڑے دان میں رکھے گئے اس مشکوک آ لے کو ڈرون کی مدد سے چیک کیا گیا جس کے مطابق یہ مشکوک آلہ کسی بھی وقت پھٹ سکتاتھا ۔

جس پر ٹرین سروس فوری طور پر معطل کر دی گئی ۔ میئر نے بتایا کہ پولیس نے اس آلے کو ناکارہ بنانے کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر لی ہیں ۔