ون بیلٹ ون روڈ سے متصل ممالک کی خواتین کے پہلے فورم کا چین میں انعقاد

فورم میں ملازمت کرنے میں خواتین کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 19 ستمبر 2016 16:17

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 ستمبر۔2016ء ) ون بیلٹ ون روڈ سے متصل ممالک کی خواتین کا پہلافورم چین کے شہر ارمچی میں منعقد ہوا ،فورم میں19ممالک کے نمائندوں سمیت 100افرادشریک تھے، ون بیلٹ ون روڈ سے متصل ممالک کی 26خواتین نے فورم میں خطاب کیا چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق خواتین کے لیے روزگار کے مواقع اور چیلنجز کے عنوان سے چین ایشیاء ایکسپو کے تحت ون بیلٹ ون روڈ سے متصل ممالک کی خواتین کا پہلافورم چین کے شہر ارمچی میں منعقد ہوا جس میں چین ۔

(جاری ہے)

فرانس،ایران ،انڈونیشیا،تھائی لینڈ اور روس سمیت 19ممالک اور عالمی تنظیم سیکا کے نمائندون سمیت 100افراد شریک ہیتھے، فورم میں ون بیلٹ ون روڈ سے متصل ممالک کی 26خواتین سیاستدان، اعلیٰ افسران،دانشوراور انٹرپرینیور نے خطاب کیا اور سماج میں خواتین کی شرکت کے حوالے سے اپنے تجربات لوگوں کے ساتھ شئیر کیے فورم میں ملازمت کرنے میں خواتین کو درپیش مسائل پر بھی بات کی گی ۔

متعلقہ عنوان :