وینزویلا، غیروابستہ تحریک کا دو روزہ سربراہی اجلاس ختم ہو گیا

پیر 19 ستمبر 2016 14:53

کراکس۔ 19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 ستمبر۔2016ء) وینزویلا میں 120 رکنی غیروابستہ تحریک کا دو روزہ سربراہی اجلاس ختم ہو گیا۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اجلاس کے اختتام پر تحریک کے رکن ممالک کی جانب سے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امریکا سے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس اجلاس کے بعد 190 صفحات پر مبنی ایک اعلامیے میں دنیا میں امن کے قیام پر زور دیا گیا جبکہ عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔ اجلاس میں شام، عراق اور فلسطینی علاقوں میں تشدد پر بھی تشویش ظاہر کی گئی۔