نیویارک حملے کی نئی ویڈیو جاری، لوگ خوف ہراس میں مبتلا

پیر 19 ستمبر 2016 14:06

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 ستمبر۔2016ء)گذشتہ روز امریکا کے نیویارک شہر میں مین ہٹن کی چیلسی کالونی میں دہشت گردی کے واقعے کی ایک نئے زاویے سے بنائی گئی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں راہ گیروں کو سخت خوف وہراس میں مبتلا دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک فوٹیج میں دہشت گردی کے واقعے کے نتیجے میں لوگ سخت سہمے ہوئے اور سکتے میں دکھائی دیتے ہیں۔ خوف کے مارے لوگ بھاگ رہے ہیں اور ان کے ہوش وحواس اڑے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔