مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوان کے چاقو کے وار ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ، اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے نوجوان خود بھی مارا گیا

پیر 19 ستمبر 2016 13:41

بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 ستمبر۔2016ء) مغربی کنارے میں ایک فلسطینی شہری نے چاقو کے وار کر کے دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ میں خود بھی مارا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مشرقی بیت المقدس کے نزدیک ایک 20 سالہ فلسطینی نوجوان نے چاقو کے وار کر کے دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا جس کے بعد وہ خود بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مارا گیا ۔

متعلقہ عنوان :