پینٹاگون نے حملے میں داعش کے ترجمان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

پیر 19 ستمبر 2016 13:39

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 ستمبر۔2016ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے حملے میں داعش کے ترجمان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کوک نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام میں الباب کے نزدیک داعش رہنماؤں کے خلاف یکے بعد دیگر ہونے والے حملوں مین تنظیم کا ترجمان ابو محمد الادنائی بھی مارا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف مہم میں مزید تیزی لائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ داعش کے تمام بیرونی معاون عناصر کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ شامی صوبہ ایدلیب میں پیدا ہونے والے الادنائی نے 2003 میں عراق میں بھی حملوں میں حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :